ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال میں نوجوان لڑکی کے قاتلوں میں سے ایک ملزم گرفتار

منی پال میں نوجوان لڑکی کے قاتلوں میں سے ایک ملزم گرفتار

Thu, 14 Mar 2019 14:02:39    S.O. News Service

اڈپی14؍مارچ (ایس او نیوز)منی پال سے قریب ساگری میں 17سالہ نوجوان لڑکی کا قتل ہواتھا اس سلسلے میں اڈپی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کا نام کمار سنگپّا بتایا جاتا ہے جو کہ دھارواڑ کا رہنے والا ہے۔

یاد رہے کہ منی پال کی ایک دکان میں ملازمت کرنے والی بادامی تعلقہ کی رہنے والی ایک سترہ سالہ لڑکی کی لاش10مارچ کو ریلوے ٹریک کے قریب نیم برہنہ حالت میں پڑی ہوئی پائی گئی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے بعدپتہ چلاتھا کہ مذکورہ لڑکی کی عصمت دری کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔پولیس دیگر ملزمین ہریش،رمیش اور مزید ۲ افراد کی تلاش میں ہے جن پر اس قتل میں ملوث ہونے کاالزام ہے۔


Share: